Islam

قرآن کریم کی تلاوت

Masnoon Duain

صبح و شام کے آزکار

چھ کلمےاردو اور انگلش ترجمہ کے ساتھ

1۔ پہلا کلمہ: طیبہ
 لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللّٰهِ
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، حضرت محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔
There is no god except Allah, and Muhammad (ﷺ) is the Messenger of Allah.


2۔ دوسرا کلمہ: شہادت
أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں
I bear witness that there is no god except Allah alone, Who has no partner, and I bear witness that Muhammad (ﷺ) is His servant and Messenger.

3۔ تیسرا کلمہ: تمجید
سُبْحَانَ اللّٰهِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ، وَلَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ
اللہ پاک ہے، تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اللہ سب سے بڑا ہے، اور گناہوں سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت صرف اللہ بلند و عظمت والے کی طرف سے ہے
Glory be to Allah. All praise is for Allah. There is no god except Allah. Allah is the Greatest. There is no power and no strength except through Allah, the Most High, the Most Great.

4۔ چوتھا کلمہ: توحید
لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ أَبَدًا أَبَدًا، ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔ بادشاہی اسی کی ہے، تمام تعریف اسی کے لیے ہے۔ وہ زندہ کرتا ہے اور موت دیتا ہے۔ وہ ہمیشہ زندہ ہے، کبھی نہیں مرے گا۔ وہ بزرگی اور عزت والا ہے۔ ہر بھلائی اسی کے ہاتھ میں ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
There is no god except Allah alone. He has no partner. His is the Kingdom and all praise belongs to Him. He gives life and causes death. He is Ever-Living and never dies. He is the Lord of Majesty and Honor. All good is in His Hand, and He has power over everything

5۔ پانچواں کلمہ: استغفار
أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ رَبِّي مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ أَذْنَبْتُهُ عَمْدًا أَوْ خَطَأً، سِرًّا أَوْ عَلَانِيَةً، وَأَتُوبُ إِلَيْهِ مِنَ الذَّنْبِ الَّذِي أَعْلَمُ وَمِنَ الذَّنْبِ الَّذِي لَا أَعْلَمُ، إِنَّكَ أَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ وَسَتَّارُ الْعُيُوبِ وَغَفَّارُ الذُّنُوبِ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ
میں اپنے رب اللہ سے اپنے تمام گناہوں کی معافی مانگتا ہوں، جو میں نے جان بوجھ کر یا بھول کر، چھپ کر یا کھلم کھلا کیے، اور میں اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔ بے شک تو پوشیدہ باتوں کو خوب جاننے والا، عیبوں کو چھپانے والا اور گناہوں کو بخشنے والا ہے۔ گناہوں سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت صرف اللہ بلند و عظمت والے کی طرف سے ہے
I seek forgiveness from Allah, my Lord, for every sin I committed knowingly or unknowingly, secretly or openly. I repent to Him from the sins I know and those I do not know. Surely You are the Knower of the unseen, the Concealer of faults, and the Forgiver of sins. There is no power and no strength except through Allah, the Most High, the Most Great.

6۔ چھٹا کلمہ: ردِّ کفر
اللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ أَنْ أُشْرِكَ بِكَ شَيْئًا وَأَنَا أَعْلَمُ بِهِ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لَا أَعْلَمُ بِهِ، تُبْتُ عَنْهُ وَتَبَرَّأْتُ مِنَ الْكُفْرِ وَالشِّرْكِ وَالْكِذْبِ وَالْغِيبَةِ وَالْبِدْعَةِ وَالنَّمِيمَةِ وَالْفَوَاحِشِ وَالْبُهْتَانِ وَالْمَعَاصِي كُلِّهَا، وَأَسْلَمْتُ وَأَقُولُ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللّٰهِ
اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں جانتے ہوئے کسی کو تیرا شریک ٹھہراؤں، اور جس شرک کو میں نہیں جانتا اس سے بھی تیری بخشش مانگتا ہوں۔ میں اس سے توبہ کرتا ہوں اور کفر، شرک، جھوٹ، غیبت، بدعت، چغلی، بے حیائی، بہتان اور تمام گناہوں سے بیزاری اختیار کرتا ہوں۔ میں اسلام قبول کرتا ہوں اور گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں
O Allah! I seek Your protection from knowingly associating anything with You, and I seek Your forgiveness for what I do unknowingly. I repent from it and renounce disbelief, polytheism, falsehood, backbiting, innovation, slander, immorality, false accusation, and all sins. I submit to Islam and declare that there is no god except Allah and Muhammad (ﷺ) is the Messenger of Allah.